تاریخ شائع کریں2018 11 November گھنٹہ 20:20
خبر کا کوڈ : 376382

مسئلہ فلسطین کو ترک کرنے سے ایران کی امنیت خطرے میں پڑ سکتی ہے

علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے سابق تربیتی و ثقافاتی امور کے سربراہ "محمد باقر خرشاد" نے کہا
مملکت اسلامی ایران نے فلسطین کے مسئلے کو عربی و قومی مسئلہ سے نکال کر اسلامی مسئلہ کے طور پر روشناس کروایا ہے تاکہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ پوری امت مسلمہ کر سکے
مسئلہ فلسطین کو ترک کرنے سے ایران کی امنیت خطرے میں پڑ سکتی ہے
مسئلہ فلسطین کو ترک کرنے سے ایران کی امنیت خطرے میں پڑ سکتی ہے

علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے سابق تربیتی و ثقافاتی امور کے سربراہ "محمد باقر خرشاد" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، وحدت کانفرنس کا محور مسئلہ فلسطین ہے اور صہیونی حکومت کے تسلّط 70 سال گذر جانے کے بعد آج جس قدر مسئلہ فلسطین کی اہمیت ہے اور اس دینی مسئلہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سے ماضی میں نہیں تھی کیوں کہ اس وقت امریکہ کی موجودہ حکومت نے "سینچری ڈیل" جسی سازش تیار کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا مسلئہ فلسطین پوری مسلم دنیا کی امنیت کا مسئلہ ہے اگر ٹرمپ عرب ممالک کو ملا کر زور اور زر کے بل بوتہ پر فلسطین کے مسئلہ کو دوسری سمت لے جاتا ہیں تو اسلامی ممالک کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
آخر میں انہوں نے کہا مملکت اسلامی ایران نے فلسطین کے مسئلے کو عربی و قومی مسئلہ سے نکال کر اسلامی مسئلہ کے طور پر روشناس کروایا ہے تاکہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ پوری امت مسلمہ کر سکے اور مسلمان اس کی اہمیت کو دینی مسئلہ کے طور پر محسوس کریں۔
https://taghribnews.com/vdcivqaprt1ayp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ