تاریخ شائع کریں2018 21 October گھنٹہ 20:55
خبر کا کوڈ : 370610

وائٹ ہاوس کا بیان سعودی عرب کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے

مشرق وسطی کے سیاسی امور کے ماہراور تجزیہ نگار " جعفر قنادباشی " نے کہا
ٹرمپ کی پریشانی کی وجہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور ظالمانہ اقدامات ہیں جو کہ امریکہ کے اقتصادی معاملات کو نقصان پہچاسکتے ہیں
وائٹ ہاوس کا بیان سعودی عرب کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے
وائٹ ہاوس کا بیان سعودی عرب کے جرام پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے

مشرق وسطی کے سیاسی امور کے ماہراور تجزیہ نگار " جعفر قنادباشی " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کے دوران کہا اس وقت امریکہ اور بالخصوص ٹرمپ بہت زیادہ پریشان ہیں اور اس پریشانی کی وجہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور ظالمانہ اقدامات ہیں جو کہ ان کے اقتصادی معاملات کو نقصان پہچاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا، جیسا کہ ٹرمپ اپنے ٹیوئٹ میں اس بات کا اعراف کر چکے ہیں کہ سعودی عرب ایران کے خلاف انکا ایک مہرہ ہے اور سعودی عرب کے اعتراف نے امریکہ کے لیے مشکلات ایجاد کردی ہے جوکہ داخلی و خارجی دباو باعث بن سکتا ہے کہ امریکہ سعودی عرب سے اپنے تعلقات میں تبدیلی لے آئے۔

ٹرمپ کی دعوے کے مطابق وہ چاہتا ہے کہ ایران کی تیل کی فروخت کو صفر تک لے آئے اور ایران کی کمی کو سعودی عرب نقصان کے باوجود پوری کرے گا لیکن ان حلات میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا اور ٹرمپ کے خواب چکنا چور ہوتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا امریکہ اس وقت مجبور ہوگیا ہے کہ دوغلہ پن کا مظاہرہ کرے کیوں کہ اس وقت خاشقجی کے معاملے کو امریکی اخبارات نے صحافت کے خلاف اقدام قرار دیا ہے اور دوسری طرف سعودی عرب سے مفادات خطرے میں ہیں ورنہ یہی امریکہ یمن میں معصوم بچوں کے قتل میں خاموش تماشائی بنا ہوا تھا اور آج اس کو انسانی حقوق یاد آگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqz9wzak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ