تاریخ شائع کریں2018 20 October گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 370196

پاکستانی فوج کے سربراہ دہشت گردوں کے خلاف جلد اقدام کریں

پاکستان ایرانی سرحدی محافظین کو اغوا کرنے والے دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کر
ایران کی مسلح افواج سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایرانی سرحدی محافظین کو اغوا کرنے والے دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور ایرانی سرحدی محافظوں بازیاب کرائے
پاکستانی فوج کے سربراہ دہشت گردوں کے خلاف جلد اقدام کریں
ایران کی مسلح افواج سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایرانی سرحدی محافظین کو اغوا کرنے والے دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور ایرانی سرحدی محافظوں بازیاب کرائے

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوا سے ہفتے کو ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کے تحفظ کے لئے ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان طے شدہ دو طرفہ سمجھوتے کی بنیاد پر تہران کو امید ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج، ایران کے سرحدی محافظین کو اغوا کرنے والے عناصر کو گرفتار اور ایرانی سرحدی محافظین کو رہا کرانے کے لئے جلد سے جلد تمام ضروری اقدامات عمل میں لائیں گی۔

جنرل باقری نے ایران سے ملنے والی پاکستان کی سرحدوں میں امن و استحکم کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

اس گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف نے بھی میرجاوہ کے زیروپوائنٹ پر پیش آنے والے اغوا کے واقعے پر افسوس کا اظہار اور اغوا کاروں کے تعاقب میں پاکستانی فوج کے اقدامات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی نتیجہ نکل آئے گا اور یرغمال ایرانی سرحدی محافظوں کو رہا کرا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پندرہ اکتوبر کو ایران کی میرجاوہ سرحد پر زیروپوائنٹ علاقے سے انقلاب مخالف شرپسند و دہشت گرد عناصر نے چودہ ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے پاکستان کے علاقے میں منتقل کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcf1xdmvw6deya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ