تاریخ شائع کریں2018 18 October گھنٹہ 21:29
خبر کا کوڈ : 369764

امریکہ ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا

پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ
امریکہ نے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا
امریکہ ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا
امریکہ نے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ترکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انقرہ میں ترک صدر طیب اردوغان اور ترک وزیرخارجہ چاوش اوغلو سے ملاقات کی جس میں سعودی صحافی کیس کے علاوہ ترکی پر عائد پابندیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیرخارجہ نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں کیوں کہ ترکی پرعائد بیشتر پابندیوں کا تعلق امریکی پادری کی گرفتاری سے تھا جن کا اب جواز نہیں بنتا۔ دوسری جانب ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا اور اس قسم کے فیصلوں سے ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں لہذا ان معاملات پر پابندیاں عائد نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے ترکی نے دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کو حراست میں لے کر ان پر متعدد پابندی عائد کی تھی جس پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں تاہم رواں ماہ ترکی کی عدالت نے امریکی پادری پر عائد سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcepo8xejh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ