تاریخ شائع کریں2018 18 October گھنٹہ 21:03
خبر کا کوڈ : 369758

یورپی کمپنیوں اور ایران کے درمیان تعاون چاہتے ہیں

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے
روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
یورپی کمپنیوں اور ایران کے درمیان تعاون چاہتے ہیں
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انکا ملک یورپی کمپنیوں اور ایران کے درمیان تعاون جاری رکھے جانے کا خواہاں ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے میں شامل تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
 انہوں نے کہا کہ ماسکو کو توقع ہے کہ یورپی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔
سرگئی لاؤروف نے کہا کہ اس وقت فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی، چین اور ایران کے درمیان بھرپور مذاکراتی عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین یورپی ممالک اور روس و چین مل کر اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو امریکہ کے بغیر بھی پوری قوت کے ساتھ باقی رکھا جائے۔
 روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں کو دی جانے والی امریکی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دھمکیوں کا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdchmwnx623n-qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ