تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 369413

پاکستانی انتظامیہ محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدام کرے

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے
ایران کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور رضاکار فورس بسیج اور بارڈر سیکورٹی فورس کے چودہ جوانوں کو منگل کی صبح سویرے انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ نے اغوا کرلیا
پاکستانی انتظامیہ محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدام کرے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےحکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

جنوب مشرقی ایران کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور رضاکار فورس بسیج اور بارڈر سیکورٹی فورس کے چودہ جوانوں کو منگل کی صبح سویرے انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ نے اغوا کرلیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تکفیری اور دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں سرحدی سیکورٹی پر مامور فوجیوں اور رضاکار فورس بسیج کے کارکنوں کے اغوا اور انہیں پاکستان منتقل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں متعین پاکستانی سفیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت سے دہشت گردوں کی گرفتاری کی فوری درخواست کریں اور اس کے نتائج سے اسلامی جمہوریہ ایران کو آگاہ کیا جائے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کو حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتائج سے جتنی جلدی ممکن ہوا آگاہ کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfy1dmmw6dvja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ