تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 369028

ایران کے وزیر پیٹرولیم روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے

روس کے وزیر پیٹرولیم سے عالمی مارکیٹ میں تیل سے مربوط امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے پیٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنه اور روس کے وزیر پیٹرولیم الیگزینڈر نواک نے کل رات ماسکو میں تیل پیدا کرنے والے ممالک سے تیل کی قیمتوں کے استحکام اور اوپیک کی قراردادوں کے مطابق تیل کی پیداوار پر ہونے والے سمجھوتوں پر عمل در آمد پر تاکید کی۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں انہوں نے روس کے وزیر پیٹرولیم سے عالمی مارکیٹ میں تیل سے مربوط امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنه اور روس کے وزیر پیٹرولیم الیگزینڈر نواک نے کل رات ماسکو میں تیل پیدا کرنے والے ممالک سے تیل کی قیمتوں کے استحکام اور اوپیک کی قراردادوں کے مطابق تیل کی پیداوار پر ہونے والے سمجھوتوں پر عمل در آمد پر تاکید کی۔

ایران اور روس کے وزیر پٹرولیم نے اوپیک سمجھوتے کی رو سے تیل کی زیادہ پیداوارمیں بہتری اور دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کے وزیر پیٹرولیم  کا کہناتھا کہ ایران اور روس مسلسل رابطہ میں ہیں اور اس بات سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

روس کے وزیر پیٹرولیم الیگزینڈر نواک نے کہا کہ ایک ملین بیرل تیل کے اضافے سے توقع کی جاتی ہے کہ تیل کی منڈی میں استحکام آئے گا اور عالمی مارکیٹ کی بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdchiwnx623n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ