تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 05:32
خبر کا کوڈ : 368753

سعودی عرب چار قطری شہریوں کو رہا کرے،قطر

قطرکی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے کہا
قطر میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے بھی سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ان چار قطری شہریوں کو رہا کردے جنھیں سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے خودسرانہ طور پر اغوا کررکھا ہے۔
سعودی عرب چار قطری شہریوں کو رہا کرے،قطر
استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں آل سعود حکومت کے مخالف سعودی صحافی کی گمشدگی کے بعد قطر میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے بھی سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ان چار قطری شہریوں کو رہا کردے جنھیں سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے خودسرانہ طور پر اغوا کررکھا ہے۔

قطرکی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے سعودی اہلکاروں کے ذریعے اغوا کئے گئے قطری شہریوں کے ناموں کا ذکرکئے بغیرکہا کہ ان افراد کی جان کی حفاظت کی ذمہ داری جنھیں زبردستی اور خود سرانہ طریقے سے اغوا کیا گیا ہے ریاض حکومت پرعائد ہوتی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی کہ وہ اغوا کئےگئے قطری شہریوں کی بازیابی میں مدد کرے۔
قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ قطرکی انسانی حقوق کمیٹی کی کوششوں کے باوجود اغوا شدہ قطری شہریوں کے اہل خانہ کو ابھی تک ان کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا کہ اغوا ہونے کے بعد وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ جون دوہزار سترہ سے سعودی عرب اور قطر کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbswbffrhb0zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ