تاریخ شائع کریں2018 15 October گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 368661

طالبان کی امریکی نمایندہ سے ملاقات کی تصدیق

ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے کہا
طالبان نے کہاکہ یہ میٹنگ جمعہ 12 اکتوبر کو عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی تھی۔
طالبان کی امریکی نمایندہ سے ملاقات کی تصدیق
طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اْس کے نمائندوں سے خصوصی امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے تصدیق کی ہے کہ اْس کے نمائندوں سے خصوصی امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ایک بیان میں طالبان نے کہاکہ یہ میٹنگ جمعہ 12 اکتوبر کو عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی تھی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکی سفارت کار پر واضح کیا گیا کہ غیر ملکی فوجوں کی افغانستان میں موجودگی امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے مزید ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس میٹنگ کو امریکی اخبار نے سب سے پہلے رپورٹ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjmoetvuqemmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ