تاریخ شائع کریں2018 14 October گھنٹہ 17:14
خبر کا کوڈ : 368309

برطانیہ ایران سے کئے گئے وعدوں پرعمل پیرا ہے

عالمی جوہری معاہدے کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں
برطانیہ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو اقتصادی شعبے میں عالمی جوہری معاہدے کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں
برطانیہ ایران سے کئے گئے وعدوں پرعمل پیرا ہے
برطانیہ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو اقتصادی شعبے میں عالمی جوہری معاہدے کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں

ایران میں متعین برطانوی سفیر روب میکئرنے گزشتہ روز ایرانی صوبے فارس کے شہر شیراز کے گورنر کےساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پرعمل کرنا ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے.

روب میکئرکا کہنا تھا کہ ہرچند جوہری معاہدے پر پابندی کی وجہ سے برطانیہ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود ہم اپنے کئے گئے وعدوں پرعمل پیرا ہیں اور اس راستے کو جاری رکھیں گے۔

برطانوی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کی توسیع کے علاوہ انسان کی ضروری سامان بشمول ادویات، خوراک اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ایران اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا پہلا قدم ہوسکتا ہے.

اس موقع میں صوبے فارس کے گورنراسماعیل تبادارنے جوہری معاہدے پر یورپی ممالک کے مثبت موقف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر دنیا کی تاریخ اس ایٹمی سمجھوتے پر امریکی خلاف ورزی کو فراموش نہیں کرے گی.

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایران کے حق میں فیصلہ، ایران کی حقانیت اور دیانت داری کا ثبوت ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuvap3t1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ