تاریخ شائع کریں2018 24 September گھنٹہ 00:15
خبر کا کوڈ : 361418

جمہوری اسلامی کے دشمنوں کا مقصد ایران کو غیر مستحکم کرنا ہے

مجلس خبرگان میں سیستان و بلوچستان کی عوام کے نمایندہ " مولوی نذیر احمد " نے کہا
امریکہ ایران میں امن و خوشحالی اور استحکام نہیں دیکھنا چاہتا او ھمہ وقت ایران کو نقصان پہچانے کی فکر میں رہتا ہے۔
جمہوری اسلامی کے دشمنوں کا مقصد ایران کو غیر مستحکم کرنا ہے
جمہوری اسلامی کے دشمنوں کا مقصد ایران کو غیر مستحکم کرنا ہے

مجلس خبرگان میں سیستان و بلوچستان کی عوام کے نمایندہ " مولوی نذیر احمد " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے اھواز میں ہونی والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا،اس قسم کے واقعات اُنہی امریکی خواہشات کا حصہ ہے کیوں کہ امریکہ ایران میں امن و خوشحالی اور استحکام نہیں دیکھنا چاہتا او ھمہ وقت ایران کو نقصان پہچانے کی فکر میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا، جمہوری اسلامی کے دشمن جان لے کہ اس قسم کے اقدامات ان کی رسوائی اور ذلت کا باعث بنے گے۔

سیستان و بلوچستان میں امام جمعہ اور یونیورسٹی برائے ادیان و مذاہب
کے استاد " مولوی عبد الحلیم قاضی" نے کہا ایران کے بہادر اور دلیر جوانوں کی عظمت کو سلام جنہوں نے جام شہادت نوش کرکے ملک و قوم کی عزت میں اور بھی اضافہ کردیا۔

اس دلخراش واقعہ کی خبر نے دلوں کو افسردہ اور غمگین کردیا اور ملت نے ایک عظیم  مصیبت  کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا اس دہشت گردی کے پشت پردہ عناصر اس بات کو جان لے کہ بہت جلد اپنے انجام کو پہچ جائیں گے اور ایران کی غیور عوام ان کو معاف نہیں کرے گی۔

ایران مں بسنے والے تمام اہلسنت اس دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ دشمن اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا دشمن اس قسم کے اقدامات سے ایرانی قوم کو ڈرا نہیں سکتا۔
https://taghribnews.com/vdccssq142bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ