تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 361326

انٹونیو گوٹرش نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے کہا
ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ایرانی حکومت، ایرانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیا
انٹونیو گوٹرش نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے ایران کے شہر اہواز میں وہابی تکفیریوں کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یوایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ایرانی حکومت، ایرانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیا

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے صدر مملکت حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں دہشت گردی سانحے میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے تعزیتی پیغام میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے نے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت کو مزید اجاگر کر دیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی اپنے ایک بیان میں ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں اس حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے بھی جنوبی ایران کے صوبے اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سامراجی طاقتوں کے آلہ کاروں نے ایک بار پھر ایرانی عوام سے اپنی دشمنی کو ظاہر کر دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بھی اہواز کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے کل اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ۔
https://taghribnews.com/vdcau6nei49nie1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ