تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 13:49
خبر کا کوڈ : 361271

برطانیہ میں حزب اختلاف کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

ٹوری پارٹی نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کردی۔
برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کوربین نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔
برطانیہ میں حزب اختلاف کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ
تھریسامے کی وزارت عظمیٰ بچانے کے لیے ٹوری پارٹی نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کوربین نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔

برطانوی اخبار کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے 86 فیصد اراکین بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم چاہتے ہیں۔

لیبر پارٹی کے 90 فیصد افراد یورپی یونین کے حق میں رہنے پر ووٹ دیں گے، 81 فیصد لیبر سمجھتے ہیں کہ بریگزٹ سے معیار زندگی گر جائے گا جبکہ 89 فیصد کے نزدیک نوکریاں جائیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcjavetvuqem8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ