تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 01:55
خبر کا کوڈ : 361180

اھواز سانحہ کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے

اہلسنت امام جمعہ " ماموستا مصطفی محمودی" نے کہا
امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے کیوں کہ انہوں نے دہشت گردوں کی حمایت میں بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی تھی، اور ان امیدوں کو ایران سے بہت ہی بھاری نقصان پہچا ہے
اھواز سانحہ کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے
اھواز سانحہ کے پیچے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے

ایران میں پیران شہر میں اہلسنت امام جمعہ " ماموستا مصطفی محمودی" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، جمہوری اسلامی کے دشمن ہمیشہ اس بات کی تاک میں رہتے ہیں کہ کسی صورت جمہوری اسلامی کو نشانہ بنائیں اور اس مرتبہ ظاہرا وہ اس مقصد میں کامیاب ہوگئے ان کا مقصد ایرانی فوج کی شاندار پریڈ کی شان و شوکت کو ختم کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہے اور دلیر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس شان کو باقی رکھا۔

انہوں نے کہا ان تمام تر دہشت گردانہ واقعات کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے کیوں کہ انہوں نے دہشت گردوں کی حمایت میں بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی تھی، اور ان امیدوں کو ایران سے بہت ہی بھاری نقصان پہچا ہے اور آیندہ بھی نقصان اٹھائیں گے۔

انہوں نے آخر میں کہا ہماری فوج اور سکیورٹی ادارے بہت ہی مضبوط ہے اور انشا اللہ اس ضربت کا جواب بہت جلد دشمن کو ملے گا، امریکہ اور سعودی عرب سے ہی اس قسم کے بزدلانہ اقدام کی توقع کی جاسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivzaput1aqz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ