تاریخ شائع کریں2018 21 September گھنٹہ 16:26
خبر کا کوڈ : 360754

شام میں روسی فضائی ٹھکانوں کی حفاظت کے انتظامات بہتر کیے جائے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ملک کے فوجی حکام سے کہا ہے
شام میں حمیمیم اور طرطوس میں روسی فضائیہ کے ٹھکانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات عمل میں لائیں اور حفاظت و نگرانی کا سسٹم قائم کریں۔
شام میں روسی فضائی ٹھکانوں کی حفاظت کے انتظامات بہتر کیے جائے
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ملک کے فوجی حکام سے کہا ہے کہ وہ شام میں دو روسی فضائی ٹھکانوں کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات پر توجہ مرکوز کریں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ملک کے فوجی حکام سے کہا ہے کہ وہ شام میں حمیمیم اور طرطوس میں روسی فضائیہ کے ٹھکانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات عمل میں لائیں اور حفاظت و نگرانی کا سسٹم قائم کریں۔

روسی صدر پوتن نے یہ ہدایات ایسی حالت میں جاری کی ہیں کہ انھوں نے منگل کے روز شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی میں اسرائیل کے کردار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں روس کے وزیر دفاع کی جانب سے ماسکو کے موقف کا اعلان کیا جا چکا ہے اور یہ کہ روس طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل کو ہی سمجھتا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کی آڑ میں شام پر حملہ کیا اور روسی طیارے کو اپنے بچاؤ کا ذریعہ بنایا جس کے نتیجے میں شامی اینٹی ایر کرافٹ گنوں کے استعمال کے نتیجے میں روسی طیارہ نشانہ بن گیا۔

روسی جنگی طیارے کے حادثے کے بعد روسی وزیر دفاع نے اسرائیل کے وزیر جنگ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور روسی جنگی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdcen78xejh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ