تاریخ شائع کریں2018 29 August گھنٹہ 22:45
خبر کا کوڈ : 354407

شیعہ اور سنی اتحاد کے زریعہ داعش کے خلاف کامیابی ملی

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے اراکین کی رہبر معظم کے نمایندہ سے ملاقات
ملت عراق نے شیعہ اور سنی اتحاد کے زریعہ ہی داعش جیسے وحشی دہشت گردوں کو شکست دی ہے"۔
شیعہ اور سنی اتحاد کے زریعہ داعش کے خلاف کامیابی ملی
شیعہ اور سنی اتحاد کے زریعہ داعش کے خلاف کامیابی ملی

 تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے اراکین کی رہبر معظم کے نمایندہ حجت الاسلام سید علی قاضی عسکری سے ملاقات کی۔

حجت الاسلام سید قاضی  عسکری نے مجمع جہانی کے اراکین سے ملاقات کو خوش آیند قرار دیا جن میں مختلف مکاتب فکر کے علماء موجود تھے۔

مجمع جہانی عراق کے نمایندہ کاظم الجزائری بھی اس نشست میں موجود تھے اور انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی ناجائز اور ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔

علماء  عراق کے نمایندہ سید ابراہیم الحیالی اور شیخ عبد الامیر گیلانی نے امریکہ کی پالیسی اور پابندویں کو مسترد کرتے ہوئے ایران کا ہر ممکن ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 حجت الاسلام سید علی قاضی نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا "ملت عراق  نے شیعہ اور سنی اتحاد کے زریعہ ہی داعش جیسے وحشی دہشت گردوں کو شکست دی ہے"۔

انہوں نے کہا امریکہ کسی قیمت پر عراق کو مستقل اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتا ایسی لیے ضروری ہے ایران اور عراق مشترکہ طور پر امریکہ کے خلاف ایک مضبوط اتحاد تشکیل دیں اور امریکی خواہشات کو خاک میں ملا دیں۔
https://taghribnews.com/vdccx0q1m2bqp08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ