روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں پیر کے روز سے شروع ہو رہی ہیں۔
روس کے خلاف امریکہ کی یہ نئی پابندیاں برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہر دیئے جانے کے تعلق سے عائد کی گئی ہیں
شیئرینگ :
روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں پیر کے روز سے شروع ہو رہی ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے خلاف امریکہ کی یہ نئی پابندیاں برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہر دیئے جانے کے تعلق سے عائد کی گئی ہیں جن میں ٹو ان ون الیکٹرانیک وسائل اور ان کے پرزے بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے آٹھ اگست کو اسکریپال کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس درمیان امریکہ نے روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے گوداموں کا تحفظ کرنے کا الزام ایک ایسے وقت عائدکیا ہے جب روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے تین سال قبل کیمیائی ہتھیاروں کے اپنے گودام تباہ کر دیئے ہیں اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی بین الاقوامی تنظیم نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔- روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ البتہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو گوداموں کو ابھی تک تباہ نہیں کیا ہےاور واشنگٹن نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کرنے کا جو طریقہ کار اپنا رکھا ہے اس سے ماسکو کے لئے بہت سارے سوالات جنم لے رہے ہیں -
طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔