تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 17:25
خبر کا کوڈ : 351344

پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب

پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی نئی پارلیمنٹ کا آج دوسرا اجلاس تھا
پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی نئی پارلیمنٹ کا آج دوسرا اجلاس تھا جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا
پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب
پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے

پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد  پاکستان کی نئی پارلیمنٹ کا آج دوسرا اجلاس تھا جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔  قومی اسمبلی کے ایوان میں مجموعی طور پر تین سو تیس ووٹ ڈالے گئے جن میں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر کو ایک سو چہتر اور ان کے مد مقابل اپوزیشن کے نامزد کردہ امیدوار خورشید شاہ کو ایک سو چھیالیس ووٹ ملے جبکہ آٹھ ووٹ مسترد کردئے گئے۔

قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اسد قیصر اس عہدے پر فائز ہونے سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں بھی اسپیکر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے حکمراں اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف بازو پر کالی پٹی باندھ کر ایوان میں آئے جبکہ مسلم لیگ نون کے ارکان اس موقع پر ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا رہے تھے۔

ادھر سندھ اسمبلی میں پیپلیزپارٹی کے آغا سراج درانی کو ایک بار پھر اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی کو اسپیکر اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں ابھی اسپیکروں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxvetxuqeitz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ