تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 11:50
خبر کا کوڈ : 351173

اسلام دشمنی میں دشمن کے لیے شیعہ یا سنی ہونا اہمیت نہیں رکھتا

حجت السلام و المسلمین "سید محمد حسینی شاہرودی" نے تقریب مذاہب اسلامی کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا
دشمن، اسلام دشمنی میں شیعہ اور سنی کو اہمیت نہیں دہتا اس کا مقصد صرف اسلام دشمنی ہے اور اسلام کو نقصان پہچا کر اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ جمہوری اسلامی کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن خود ہی اپنی سازشوں کے جال میں پھنستا جا رہا ہے۔
اسلام دشمنی میں دشمن کے لیے شیعہ یا سنی ہونا اہمیت نہیں رکھتا
اسلام دشمنی میں دشمن کے لیے شیعہ یا سنی ہونا اہمیت نہیں رکھتا

تقریب خبر رسان ایجنسی کے مطابق حجت السلام و المسلمین "سید محمد حسینی شاہرودی" نے تقریب مذاہب اسلامی کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،آج کا انسان جن مشکلات کا شکار ہے انکا حل صرف اسلام کے پاس موجود ہے اور دین اسلام انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے لیے خاص نظام رکھتا ہے۔

امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی کے زریعہ دنیا کو دکھا دیا کہ اسلام ایک عظیم دین ہے اور جلد ہی تمام دنیا میں پھیل جائے گا۔لیکن اسلام کے دشمن میں اس بات کی صلاحیت نہیں تھی کہ اسلام کی حقیقت اور عظمت کو قبول کرسکے۔

انقلاب اسلامی کا دنیا کے ہر ملک میں فروغ پانا دشمن کے عناد اور بوکھلاہٹ کا باعث بن رہا ہے اور آج ہم دیکھتے ہیں دشمن کی تمام تر کوششوں کے باوجود، انقلاب اسلامی پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا آج امریکہ اور اسرائیل اسلام کا مقابلہ کرنے کے لیے صہیونی مسیحیت کا پرچار کر رہے ہیں اور ہمارا فریضہ ہے کہ اس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنایئں۔

دشمن نے دین اسلام کو نقصان پہچانے کے لیے داعش اور دہشت گرد گروہ تشکیل دیے تا کہ اسلام کو دنیا کے سامنے وحشی دین دیکھا سکے، ہمارا فریضہ ہے کہ حقیقی اسلام کی تبلیغ کریں اور دنیا کے سامنے اسلام کا اصلی چہرہ متعارف کروائے۔

انہوں نے آخرمیں کہا دشمن، اسلام دشمنی میں شیعہ اور سنی کو اہمیت نہیں دہتا اس کا مقصد صرف اسلام دشمنی ہے اور اسلام کو نقصان پہچا کر اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ جمہوری اسلامی کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن خود ہی اپنی سازشوں کے جال میں پھنستا جا رہا ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcjavettuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ