تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 00:07
خبر کا کوڈ : 351063

سعودی جنگی طیاروں نے تازہ حملے میں الحدیدہ پر 50 میزائیل برسا دیے

یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح امریکی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
چند گھنٹے قبل الحدیدہ کے علاقے الغور کے مقام پر 50 میزائیل فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں 13 شہید اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔چند گھنٹے قبل الحدیدہ کے علاقے الغور کے مقام پر 50 میزائیل فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں 13 شہید اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے تازہ حملے میں الحدیدہ پر 50 میزائیل برسا دیے
سعودی جنگی طیاروں نے تازہ حملے میں الحدیدہ پر 50 میزائیل برسا دیے


المسیرہ کے مطابق سعودی اتحاد نے چند گھنٹے قبل الحدیدہ کے علاقے الغور کے مقام پر 50 میزائیل فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں 13 شہید اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح امریکی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الدریہمی کے رہائشی مکانات پر حملہ کرکے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے اس سے پہلے بھی گذشتہ ہفتے الحدیدہ کے الثورہ اسپتال پر بمباری کی تھی جس میں ساٹھ عام شہری شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے اس کے بعد یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر بمباری کرکے پچاس سے زائد بچوں کوشہید کردیا تھا۔

اس درمیان یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے صوبہ صعدہ کے شہر ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر جان بوجھ کر ہوائی حملہ کیا تھا۔ محمد علی الحوثی نے منگل کو اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ ایسے ٹھوس ثبوت وشواہد موجود ہیں کہ سعودی عرب نے اسکولی بچں کی بس پر جان بوجھ کر حملہ کیا تھا اس کے باوجود عالمی برداری یمن میں انسانوں کے قتل عام کی تماشائی بنی ہوئی ہے اور یہی بے حسی اس وحشیگری کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نہ ہونے کا مطلب یہ ہے ہ یمن میں مزید خونریزی کو روکنے کے لئے ہونے والی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ 

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یمن پر وحشیانہ حملوں کی حمایت کر رہا ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیتوں میں اب تک چودہ ہزار سے زائد عام شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار یمنی باشندے زخمی ہوئے ہیں۔ عرب اور اسلامی دنیا کے غریب ملک یمن پر سعودی عرب کی جارحیتوں کی وجہ سے یمن کو ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن ان تمام تر مظالم کے باوجود سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمنی عوام کے پائے ثابت میں لرزش پیدا نہیں کرسکے اور نہ ہی اپنا کوئی مقصد حاصل کرسکے ہیں۔

اس درمیان یمن کی فوج اور عوامی رضا کارفورس نے سعودی عرب کے اندر اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جیزان میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کے خلاف مزید پیشقدمی کی ہے۔ اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے یمنی وزارت دفاع کے حوالے سے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر جیزان میں جارح افواج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ اور بہت سے جارح فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورس نے سعودی صوبے نجران کے علاقے الشرقہ میں سعودی فوج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے مزید علاقے میں پیشقدمی کی ہے اس کارروائی میں بھی بہت سے سعودی اور اس کےاتحادی فوجی مارے گئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے گذشتہ چند روز کے دوران سعودی عرب کے اندر عسیر نجران اور جیزان صوبوں میں فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس سے سعودی حکومت کی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ یمن کے مغربی ساحل پر بھی یمنی فوج نے میزائل سے حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
https://taghribnews.com/vdch-znxx23nmvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ