تاریخ شائع کریں2018 12 August گھنٹہ 22:59
خبر کا کوڈ : 350448

خطے میں ڈالر کی جنگ امریکہ کا آخری حربہ ثابت ہوگا

تحریک توحید اسلامی لبنان کے سربراہ " شیخ بلال شعبان" نے کہا
شیخ بلال شعبان نے کہا یہ اقتصادی پابندیاں افغانستان اور عراق حملے کا تسلسل ہیں جو امریکہ نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کرمسلط کی تھی ،امریکہ نے خطے میں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر جنگیں شروع کر رکھی ہے
خطے میں ڈالر کی جنگ امریکہ کا آخری حربہ ثابت ہوگا
خطے میں ڈالر کی جنگ امریکہ کا آخری حربہ ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحریک توحید اسلامی لبنان کے سربراہ " شیخ بلال شعبان" نے کہا، بعض عرب اور اسلامی ممالک امریکہ کی اقتصادی جنگ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور دشمن چاہتا ہے اس جنگ کے زریعہ ان ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے تاکہ وہ امریکہ کی نوکری تسلیم کرلیں۔

یہ اقتصادی پابندیاں افغانستان اور عراق حملے کا تسلسل ہیں جو امریکہ نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کرمسلط کی تھی۔

امریکہ نے خطے میں نسلی اور مذہبی بنیادوں پر جنگیں شروع کر رکھی ہے تاکہ مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اخوت کو نقصان پہچا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ خود دینا کا سب سے بڑا چور ہے دنیا کی آکھوں میں دھول جھوک کر 500 ارب ڈالر خلیج فارس کے ممالک سے لے چکا ہے اور ابھی بھی ڈالر کی قدر بڑھا کر ان ممالک کو نقصان پہچا رہا ہےاس کا نیا ھدف ایران ،شام ، ترکی اور روس ہیں۔

افسوس کے ساتھ کئی عرب ممالک امریکہ کی اس پلید جنگ کا حصہ بن چکے ہیں ، عرب ممالک نے ترکی سے اپنے مالی ذخائر کو نکال لیا ہے تاکہ ترکی کو اقتصادی نقصان پہچاسکے اور ایران پر پابندیاں بڑہانے میں مدد کر رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ کو تیل سر بھر دیا ہے تاکہ تیل کی قیمت کم ہوجائے اور ایران کو اقتصادی نقصان ہو سکے۔

لیکن امریکہ کی خطے میں ڈالر کی جنگ امریکہ کا آخری حربہ ثابت ہوگا۔

ان مشکلات سے نکلنے کے لیے ایران ، ترکی ، اور روس کو چاہیے باہمی بازار تشکیل دیں اس بازار میں عراق ، لبنان، شام اور لندن سمیت دوسرے یورپی ممالک بھی شامل ہو ، اس اشتراک  کے زریعہ 95٪ برآمداد میں خود کفیل ہوجائیں گے اور تقریبا 40 کروڑ افراد کو روزگار میسر آئے گا۔
 
https://taghribnews.com/vdcdoz0sjyt0ko6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ