تاریخ شائع کریں2018 23 July گھنٹہ 13:22
خبر کا کوڈ : 345063

اٹلی ایران کے ساتھ اقتصادی عمل جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے

اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھرپور انداز سے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی شراکت داری کو جاری رکھے گا
اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور اٹلی کو چاہئے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد رونما ہونے والی صورتحال میں فعال کردار ادا کریں اور مختلف شعبوں میں بالخصوص تیل اور دیگر بڑے منصوبوں میں مشترکہ تعاون کو نئی شکل دیں.
اٹلی ایران کے ساتھ اقتصادی عمل جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے
اٹلی کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھرپور انداز سے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ بالخصوص اقتصادی شراکت داری کو جاری رکھے گا

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر مائورو کونستوری نے ارنا نیوزکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کو جاری رکھنے سے متعلق اقدامات پرکام کررہے ہیں.

اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور اٹلی کو چاہئے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد رونما ہونے والی صورتحال میں فعال کردار ادا کریں اور مختلف شعبوں میں بالخصوص تیل اور دیگر بڑے منصوبوں میں مشترکہ تعاون کو نئی شکل دیں.

مائورو کونستوری نے کہا کہ ماضی میں ایران اور اٹلی کے درمیان مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا اور اب بھرپور طریقے سے ان سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں جن پر تکنیکی لحاظ سے تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں جس کی مدد سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

انہوں نے کہا کہ اٹلی، یورپی ممالک میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، گزشتہ سال اٹلی نے ایران سے 3 ارب یورو تیل اور مائع گیس کی خریداری کی۔

اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک چھوٹی اور درمیانی سطح کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرسکتے ہیں اور ایران میں عالمی نمائش میں 27 اطالوی کمپنیوں کی شرکت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اطالوی کمپنیاں اپنے ایرانی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے پُرعزم ہیں.
https://taghribnews.com/vdcaimnee49nyw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ