تاریخ شائع کریں2018 20 July گھنٹہ 23:02
خبر کا کوڈ : 344592

"بن سلمان" کا آمرانہ دور،سعودی عرب کا تاریک ترین دور حکومت ہے

بن سلمان کا آمرانہ دور، عبدالعزیز آل سعود کے بنائے گئے سعودی نطام میں بدترین دور حکومت ہے
محمد بن سلمان ، ایک کامل اور مطلق جابر حاکم ہے، تمام گذشتہ جابر اور طاقتور بادہاشوں سے زیادہ با اختیار بادشاہ بن چکا ہے ،اور بھول چکا ہے کہ عوام نے ہمیشہ ان بادشاہوں کے خلاف بغاوت کی ہے۔
"بن سلمان" کا آمرانہ دور،سعودی عرب کا تاریک ترین دور حکومت ہے
"بن سلمان" کا آمرانہ دور،سعودی عرب کا تاریک ترین دور حکومت ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق " سعودی زندان میں قید عالم " عبداللہ العودہ" جو کہ " سلمان العودہ " کے بڑے فرزند ہے، نے کہا ہے کہ "بن سلمان" کا آمرانہ دور، عبدالعزیز آل سعود کے  بنائے گئے سعودی نطام میں بدترین دور حکومت ہے ۔
 
انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کو لکھے گئے اپنے مقالے میں کہا ہے کہ "بن سلمان " کی آمرانہ فطرت نے سعودی عرب کو تاریک ترین دور میں پلٹا دیا ہے اور وہ بادشاہوں اور ولی عھدوں کو ڈیموکریسی کی وسعت کے وعدے دے رہا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا محمد بن سلمان ، ایک کامل اور مطلق جابر حاکم ہے، تمام گذشتہ جابر اور طاقتور بادہاشوں سے زیادہ با اختیار بادشاہ بن چکا ہے ،اور بھول چکا ہے کہ عوام نے ہمیشہ ان بادشاہوں کے خلاف بغاوت کی ہے۔
 
 "عبداللہ" نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق سعودی بادشاہوں نے بھی اسی قسم کی حکمت عملی سے کام لیا تھا اور بعض نے ڈیموکریٹک اصولوں کے اجرا کا وعدہ کیا لیکن بعد میں سب کچھ خاک میں ملا دیا، مثال کے طور پر " ملک عبدالعزیز" جو کہ سعودی حکومت کا بنیان گذار ہے، ابتداء میں وعدہ کیا تھا کہ ایک سیاسی مشارکت اور انتخابی شوری  تشکیل دے گا ، لیکن یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہوا۔
"سلمان العودہ" ایک عالم دین اور یونیورسٹی کے استاد ہے اور سال گذشتہ ستمبر کے مہینہ میں سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر سعودی حکومت کے خلاف تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیے گئے تھے اور اطلاعات ہیں کہ زندان میں ان کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری بہت سے علماء ، سیاسی شخصیات اور شاہی خاندان سے وابستہ افراد کی گرفتاری کے دوران عمل میں آئی تھی۔
 
"مضاوی الرشید" یونیورسٹی کے استاد اور سعودی مخالف ہے، انہوں نے حال ہی میں سعودی حکومت کو ان کے اقدامات پر خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات عوام کو حکومت کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgyt9wxak9tn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ