تاریخ شائع کریں2018 20 July گھنٹہ 19:43
خبر کا کوڈ : 344576

یورپی یونین کو فیصلوں میں امریکہ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ آزادانہ فیصلہ کرتے ہوئے امریکی تسلط سے نکل جائیں۔
ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق یورپ کی جانب سے ایران کے لئے مجوزہ اقتصادی پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے موقع دیا تھا۔
یورپی یونین کو فیصلوں میں امریکہ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ آزادانہ فیصلہ کرتے ہوئے امریکی تسلط سے نکل جائیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورو نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں ایک نیا نظام قائم ہوا ہے جس میں ایک مخصوص ملک یکطرفہ طور پر حتمی فیصلہ کرتا ہے اور باقی ممالک اس فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں، لہذا ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا یورپ مستقل فیصلہ کرنا چاہتا ہے یا اس کے برعکس وہ دنیا کے نئے نظام میں شامل رہنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق یورپ کی جانب سے ایران کے لئے مجوزہ اقتصادی پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے موقع دیا تھا۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ بعض یورپی کمپنیاں ایران سے نکلنے کے لئے امریکہ کی جانب سے اعصابی دباؤ کا شکار ہیں لہذا یورپ کو چاہئے کہ ایسے اقدامات کا مقابلہ کرے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے روس اور شام کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارا کام اور مقصد واضح ہے، ہمارا اور روس کا مقصد انسداد دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مکمل روک تھام ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف شام کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciy5apqt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ