تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 344182

امریکا افغانستان سے کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا

افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا۔
صدرحامد کرزئی نے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیان کی سختی سے تردید کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہے، انہوں نے کہا حقیقت میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے
امریکا افغانستان سے کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا
افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا۔

چینی میڈیا کوانٹرویو کے دوران سابق افغان صدرحامد کرزئی نے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیان کی سختی سے تردید کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہے، انہوں نے کہا حقیقت میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے، ملک میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے، امریکا کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بہتری کا مطلب ہے جنگ بند ہو اور ملک میں امن ہو، انہوں نے کہا امریکا اپنی فوجیں افغانستان سے نہیں نکالے گا اور اگرامریکہ افغانستان سے نکل جاتا ہے تو ایران، چین، روس ، ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں سے افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbwabf5rhba8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ