تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 10:47
خبر کا کوڈ : 343377

پوتین سے ہونے والی ملاقات سے زیادہ توقعات نہیں۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کے صدرولادیمیر پوتین سے ہونے والی ملاقات سے انہیں بہت کم توقعات ہیں۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پوتین سے ملاقات میں کوئی برائی نہیں کیونکہ کچھ اچھا بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر ہیکنگ میں ملوث 12 روسیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پرامریکی صدر سے بات ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکہ نے چند روز قبل مبینہ طور پر صدارتی انتخابات میں ہیکنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 12 روسی باشندوں پر فردِ جرم عائد کی، روس نے ان الزامات کی تردید کی جبکہ امریکہ اور روس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں تاہم امریکیوں کا مطالبہ ہے کہ ٹرمپ کو روسی صدر سے ملاقات منسوخ کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما قومی سلامتی اور باہمی تعلقات بہتر بنانے کے امور پر بات کریں گے
https://taghribnews.com/vdcguw9wuak9tw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ