تاریخ شائع کریں2018 15 July گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 343306

داعش کو افغانستان اور شمالی افریقہ منتقل کیا جارہا ہے

شام اور عراق سے شکست خوردہ داعشی دہشت گردوں کو دنیا کے دیگر علاقوں اور خاص طور سے افغانستان اور شمالی افریقہ منتقل کیا جارہا ہے
ڈاکٹر کمال خرازی کا کہنا تھا کہ اگرچہ داعش کا شیرازہ بکھر چکا ہے لیکن ان کے نظریاتی اور پیداواری مکاتب اب بھی باقی ہیں
داعش کو افغانستان اور شمالی افریقہ منتقل کیا جارہا ہے
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ شام اور عراق سے شکست خوردہ داعشی دہشت گردوں کو دنیا کے دیگر علاقوں اور خاص طور سے افغانستان اور شمالی افریقہ منتقل کیا جارہا ہے۔

بیجنگ میں عالمی امن فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے عراقی ، شامی، ایرانی ، لبنانی اور دیگر تمام رضاکار قوتوں کی فداکاری کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ داعش کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ڈاکٹر کمال خرازی کا کہنا تھا کہ اگرچہ داعش کا شیرازہ بکھر چکا ہے لیکن ان کے نظریاتی اور پیداواری مکاتب اب بھی باقی ہیں۔ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے واضح کیا کہ کیونکہ امریکی اسٹریٹیجی میں چین، روس اور ایران جیسے ممالک ایک خطرہ سمجھتے جاتے ہیں، لہذا داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کا ٹھوس مقابلہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر کمال خرازی نے سعودی عرب کی جانب سے پھیلائی جانے والی وہابیت کو انتہا پسندی کی نظریاتی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بارہا دہشت گرد گروہوں کے قیام اور مغربی ایشیا میں داعش کے حملوں میں اپنے ملک کے کردار کا اعتراف کرچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciupapqt1a5p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ