تاریخ شائع کریں2018 24 June گھنٹہ 21:51
خبر کا کوڈ : 338786

شامی فوج نے داعش سے مزید علاقے آزاد کروالیے

شامی فوج نے اردن کی سرحد کے قریب قصبوں اور دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا
قصبوں اور دیہاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
شامی فوج نے داعش سے مزید علاقے آزاد کروالیے
شامی فوج نے اردن کی سرحد کے قریب جنوبی صوبے درعا کے شمال مشرقی اور سویدا کے شمال مغربی علاقوں میں واقع پانچ قصبوں اور دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی صوبے درعا کے مشرق میں صما الہنیدات اور حران اور اسی طرح البستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

شامی فوج نے صوبے سویدا میں العلالی، برغشہ اور الشاحات نامی قصبوں اور دیہاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

شامی فوج نے سویدا کے شمال مغربی اور درعا کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے المدورہ نامی قصبے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے اسی طرح زلین گذرگاہ تک پہنچنے کی دہشت گردوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا جہاں شامی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdcevv8xpjh8xfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ