تاریخ شائع کریں2018 21 June گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 338249

نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جانے کا امکان

نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا ہے
نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جانے کا امکان،نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا ہے
نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جانے کا امکان
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے بروقت انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے کابینہ منظوری دیتی ہے جب کہ بلیک لسٹ میں نام کسی قسم کی منظوری کے بغیر شامل کیا جاتا ہے اور بلیک لسٹ سے نام کو کسی بھی وقت نکالا جاسکتاہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہا ہے لہذا یہ معاملہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5vap3t1apr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ