>> دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔ | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2018 20 June گھنٹہ 06:41
خبر کا کوڈ : 337951

دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔

دنیا میں ایک ارب سے زائد اسلحہ موجود ہے جس میں سے 85 فیصد اسلحہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہے۔
امریکی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا صرف 4 فیصد ہے لیکن دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔
دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔
امریکی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا صرف 4 فیصد ہے لیکن دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سروے میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں ایک ارب سے زائد اسلحہ موجود ہے جس میں سے 85 فیصد اسلحہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہے۔

جینوا میں گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز نامی ادارے نے 133 مملک اور خطے سے اسلحہ کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات جمع کیں اور سروے کے نتائج 56 ممالک سے اخذ کیے گئے۔

سروے کے مطابق شہریوں کے پاس 85 کروڑ 70 لاکھ چھوٹی بڑی بندوقیں ہیں جس میں سے 39 کروڑ 30 لاکھ بندوقیں امریکا میں ہیں، اس اعتبار سے صرف امریکا میں مجموعی اعتبار سے 25 ممالک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مصنف ارون کرپ کے مطابق ‘گزشتہ 10 برس کے دوران امریکا میں بندوق کی ملکیت پر غیر معمولی زور دیا گیا’
https://taghribnews.com/vdchmqnxz23nxwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ