تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 337890

سعودی اتحاد کے فوجی انصار اللہ کے محاصرے میں ہیں

سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور ان کے ارتباطی راستوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے
سعودی عرب کے فوجیوں کو اب ہلاکت یا اسارت کے دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم نے مغربی ساحل کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے
سعودی اتحاد کے فوجی انصار اللہ کے محاصرے میں ہیں
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے مزدور فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور ان کے ارتباطی راستوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے فوجیوں کو اب ہلاکت یا اسارت کے دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم نے مغربی ساحل کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔

اس سے پہلے یمن کی فوج کے ترجمان نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحادی افواج کی پیشقدمی ایک خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا تھا کہ جارح سعودی اتحادی افواج کے ذرائع ابلاغ جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعےجارح سعودی اتحادی افواج کی کامیابی کا پروپگنڈہ کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhaetyuqetoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ