تاریخ شائع کریں2018 18 June گھنٹہ 14:00
خبر کا کوڈ : 337633

ایران کے خلاف عراقی کردستان کی زمین استعمال ہونے نہیں دیں گے

عراقی کردستان کے حکومتی ترجمان صفین دیزایی کا بیان
عراقی کردستان کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد عناصر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرد سرزمین کو ایران اور ترکی کے خلاف استعمال نہ کریں کیونکہ عراقی کردستان سے کسی بھی گروپ کو ایسی کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں ہے
ایران کے خلاف عراقی کردستان کی زمین استعمال ہونے نہیں دیں گے
عراقی کردستان کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.

عراقی کردستان کی انتظامیہ کے ترجمان صفین دیزایی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں مشترکہ سرحد سے دہشتگردوں کے ملک میں داخلے کی کوشش اور پھر جھڑپ کے واقعہ پر کُرد حکام سے احتجاج کیا تھا.

عراقی کردستان کے ترجمان نے ایران، عراق مشترکہ سرحد پر دہشتگردی کے واقعے اور اس پر ایرانی ردعمل سے متعلق کہا کہ ہم ایران اور عراقی کردستان کے درمیان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ سرحد پر حالیہ واقعے سے متعلق تحقیقات ہوں گی جس کے لئے ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

عراقی کردستان کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد عناصر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرد سرزمین کو ایران اور ترکی کے خلاف استعمال نہ کریں کیونکہ عراقی کردستان  سے کسی بھی گروپ کو ایسی کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی عراقی کردستان کے ساتھ ملحقہ مشترکہ سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے بعد اربیل میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے اعلی نمائندے نے گزشتہ دنوں کرد حکام سے احتجاج کیا اور اس حوالے سے احتجاجی مراسلہ بھی حوالہ کیا گیا.
https://taghribnews.com/vdcexf8xxjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ