تاریخ شائع کریں2018 30 May گھنٹہ 17:19
خبر کا کوڈ : 334211

محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے

بن سلمان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کافی عرصے سے منظرعم پر نہیں آئے، جس کی وجہ ان پر ہونے والا قاتلانہ حملہ ہے
محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے
سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے گذشتہ دنوں شاہی محل پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے کی خبریں اب سچ ثابت ہوتی جارہی ہیں۔ 

اسلامک ریوائول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے، حملے میں زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی، گولہ باری ڈرون پر نہیں بلکہ حملہ آور گاڑیوں پر کی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کافی عرصے سے منظرعم پر نہیں آئے، جس کی وجہ ان پر ہونے والا قاتلانہ حملہ ہے۔

اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان پر حملہ اپریل کے مہینے میں کیا گیا تھا اور ان کے زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی تھی۔

ریاض میں گولہ باری کی کوریج پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل کے باہر گولہ باری کی گئی تھی، جس کے بعد سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ فائرنگ ایک کھلونا ڈرون کو تباہ کرنے کیلئے کی گئی تھی، جو شاہی محل کی حدود میں گھس آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہی محل پر ڈرون کے ذریعے حملہ نہیں کیا گیا تاہم چند ایسی گاڑیوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں جن سے شاہی محل پر فائرنگ کی گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد سعودی شہزادہ محمد بن سلمان محل کے قریب ہی ایک بینکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے، جو ان کی حفاظت کیلئے فوج کی جانب سے پہلے ہی قائم کر لیا گیا تھا۔ ولیعہد ایک ماہ سے زائد عرصے تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہے۔ یہاں تک کہ جب گزشتہ ماہ امریکی سیکرٹری سٹیٹ مائیک پومپو نے سعودی عرب کا دورہ کیا تو ان کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کی کوئی تصویر بھی میڈیا سے شیئر نہیں کی گئی۔

ان کی اسی پراسرار پوشیدگی کی وجہ سے میڈیا سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کر دیا تھا کہ کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے اور سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfo0sfyt0sx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ