تاریخ شائع کریں2018 25 May گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 333034

امریکی وزیر خارجہ پمپئو عقل سے عاری ہیں

مائیک پمپئو کے ایران مخالف بیان سے ان کی سیاسی عدم بلوغت کی واضح طور پر نشاندہی ہوتی ہے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمیئو نے پیر 21 مئی کو اپنی توہین آمیژ تقریر میں ایرانی قوم کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی
امریکی وزیر خارجہ پمپئو عقل سے عاری ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو عقل سے عاری ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج شہر مقدس قم میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے ایران مخالف بیان سے ان کی سیاسی عدم بلوغت کی واضح طور پر نشاندہی ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمیئو نے پیر 21 مئی کو اپنی توہین آمیژ تقریر میں ایرانی قوم کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی ایران کے وزیر خارجہ سمیت عالمی سطح پر مذمت کی گئی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے بارہا ایران کی جانب سے اپنے وعدوں کی پاسداری کی تائید و تصدیق کی ہے اور ایران کے پر امن جوہری پروگرام کو صاف و شفاف قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmmdmjw6dmxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ