تاریخ شائع کریں2018 24 May گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 332875

وینزویلا نے امریکی سفارت کاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا

امریکی سفارت کاروں ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم
دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا
وینزویلا نے امریکی سفارت کاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا
وینزویلا نے امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دو اعلٰی ترین امریکی سفارت کاروں ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ دونوں سفارت کاروں پر وینزویلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات ہیں۔

دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے حالیہ انتخابات میں صدر نکولاس نے 68 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مخالف امیدوار کو صرف 21 فیصد ووٹ ملے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchqinxm23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ