تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 18:19
خبر کا کوڈ : 326862

صہیونی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کے مکان کو دھماکہ سے اڑا دیا

اسرائیلی فوج نے احمد قنبع کو رواں سال جنوری میں حراست میں لیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جنین کی البساتین، جنین کیمپ اور شاہراہ حیفا پر دھاوا بولا اور اسیر فلسطینی احمد قنبع کے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کے مکان کو دھماکہ سے اڑا دیا
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی مزاحمت کار احمد قنبع کے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گھرمیں رہنے والے افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جنین کی البساتین، جنین کیمپ اور شاہراہ حیفا پر دھاوا بولا اور اسیر فلسطینی احمد قنبع کے مکان کا محاصرہ کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے احمد قنبع کو رواں سال جنوری میں حراست میں لیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 9 جنوری کو ایک یہودی ربی ریزیئیل شیفاح کو حاوات گیلاد کالونی کے قریب قتل کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے انتقامی کارروائی کے تحت اسیر قنبع کے مکان کا محاصرہ کیا۔ اس کا گھر پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ محاصرے کے بعد آس پاس کے مکانات کو بھی خالی کرایا۔

اس کے بعد اس میں جگہ جگہ بارود نصب کیا اور زور دار دھماکے سے اڑا دیا۔ مکان کی مسماری کی ایک فوٹیج ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کی گئی ہے جس میں مکان کو ملبے کے ڈھیر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج کےہاتھوں کسی فلسطینی خاندان کے مکان کی مسماری کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ صہیونی فوج معمولی نوعیت کے واقعات کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے مسمار کردیتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg339wxak9x74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ