تاریخ شائع کریں2018 25 April گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 326789

کشمیر میں دو فوجی مارے گئے/ مظاہرین کی فوج سے جھڑپیں جاری

واقعے کے فوری بعد بھارتی فورسز نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ روز جھڑپ کے دوران ایک مشتبہ علیحدگی پسند جاں بحق جبکہ بھارتی فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا
کشمیر میں دو فوجی مارے گئے/ مظاہرین کی فوج سے جھڑپیں جاری
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ روز جھڑپ کے دوران ایک مشتبہ علیحدگی پسند جاں بحق جبکہ بھارتی فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق علیحدگی پسندوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے جنوبی حصے میں بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد بھارتی فورسز نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔

بعدازاں عسکریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔

بھارتی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ملتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

مظاہرین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو مقتول عسکریت پسند کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے گشت پر مامور پولیس اور پیرا ملٹری فورسز پر پتھراؤ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے کمشیری نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کی کھل کر حمایت شروع کردی ہے اور بھارتی فورسز کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب کشمیریوں کی نئی نسل نے عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کردیا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نئی دہلی کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے اعداد و شمار میں کہا گیا تھا کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادئ میں خواتین اور نوجوانوں سمیت 515 افراد کو قتل کیا۔
https://taghribnews.com/vdcevp8xojh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ