تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 326253

امریکی حکومت نے جوہری معاہدے کے وعدوں پرعمل نہیں کیا

امریکہ نے گزشتہ 15 مہینوں کے دوران کوشش کی کہ ایران اقتصادی طور پر جوہری معاہدے سے فائدہ نہ اٹھا سکے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے المانیٹر ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں ایران کے پاس متعدد آپشنز ہیں جن میں سے پرامن جوہری سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ کرنا ہے
امریکی حکومت نے جوہری معاہدے کے وعدوں پرعمل نہیں کیا
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے المانیٹر ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں ایران کے پاس متعدد آپشنز ہیں جن میں سے پرامن جوہری سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ کرنا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی حکومت نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پرعمل نہیں کیا کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 مہینوں کے دوران کوشش کی کہ ایران اقتصادی طور پر جوہری معاہدے سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ اس لیے امریکہ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کی صورت میں ایران کی معیشت پر اس کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

محمد جواد ظریف نے فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر کی جانب سے امریکہ کو جوہری معاہدے پر کاربند رہنے کیلئے قائل کرنے سے متعلق ایران پر دباو ڈالنے کی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ممالک یورپ میں اپنے مفادات کے درپے ہیں تو انھیں چاہئیے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کوجوہری معاہدے پر کاربند رہنے کے علاوہ واشنگٹن کو اپنے وعدوں پر صحیح طریقے سے عمل کرنے پر قائل کریں۔

ایٹمی معاہدہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پایا ہے جس پر جنوری دوہزار سولہ سے عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے، لیکن امریکا اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaminee49nuu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ