تاریخ شائع کریں2018 21 April گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 325846

بحرین: آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گھر کے آس پاس خاردار تار لگادی گئی

شیخ عیسٰی قاسم کو اس سے قبل شہریت سے محروم کر دیا
بحرین کی حکومت نے 2016ء سے بحرینی شیعوں کے روحانی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم کی جانب سے خمس کے مال کی جمع آوری پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر انہیں شہریت سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ الدراز کے علاقے میں واقع ان کے گھر کو اپنے محصرے میں لے لیا تھا
بحرین: آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گھر کے آس پاس خاردار تار لگادی گئی
بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے شیعوں کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

بحرین کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز جمعرات کو بحرینی شیعوں کے روحانی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم جو اپنے گھر میں نظر بند ہیں، انکے گھر کے ارد گرد خار دار تاروں کی باڑ لگا دی۔

مرآہ البحرین سے ملنے والی تصویری رپورٹ کے مطابق بحرینی فورسز نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ کوئی بھی شخص آیت اللہ عیسٰی قاسم کے گھر میں داخل نہ ہو، ان کے گھر کے ارد گرد کنکریٹ کے بلاک اور خار دار تاریں لگا دی ہیں۔

بحرین کی حکومت نے 2016ء سے بحرینی شیعوں کے روحانی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم کی جانب سے خمس کے مال کی جمع آوری پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر انہیں شہریت سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ الدراز کے علاقے میں واقع ان کے گھر کو اپنے محصرے میں لے لیا تھا۔

بحرین کی سکیورٹی فورسز نے 23 مئی 2017ء کو شیخ عیسٰی قاسم کے گھر کے ارد گرد موجود ان کے مدافعین اور ان کے حامیوں کے پرامن دھرنے پر حملہ کرکے 5 افراد کو شہید، دسیون افراد کو زخمی اور تقریباً 300 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

آیت اللہ عیسٰی قاسم اپنے گھر میں نظر بندی کے بعد سے ایک مرتبہ اپنی حالت کی زیادہ خرابی کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے تھے اور سرجری کے بعد دوبارہ اپنے گھر جو بحرینی سکیورٹی فورسز کے محاصرہ میں ہے واپس لائے گئے ہیں۔

بحرین کی حکومت نے شیخ عیسٰی قاسم کو شہریت سے محروم کر دیا جو 45 سال پہلے 1973ء میں آئین ساز اسمبلی کے رکن اور بحرین میں شہریت کے قوانین سازوں میں سے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchkmnx-23ni6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ