تاریخ شائع کریں2018 19 April گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 325476

امریکہ مردہ باد و یکجہتی فلسطین و کشمیر واک

حالیہ دنوں شام پر امریکی جارحیت اور حملے بین الاقوامی قوانین اور پوری دنیا کی تذلیل تھی
پاکستان کے شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی جانب سے امریکہ مردہ باد و یکجہتی فلسطین و کشمیر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی بڑی تعداد سمیت جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام اور انجمنوں کے نمائندے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اراکین، این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی
امریکہ مردہ باد و یکجہتی فلسطین و کشمیر واک
پاکستان کے شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی جانب سے امریکہ مردہ باد و یکجہتی فلسطین و کشمیر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی بڑی تعداد سمیت جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام اور انجمنوں کے نمائندے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اراکین، این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈوں سمیت پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت اور برطانوی استعمار کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ شرکاء کے ہاتھوں میں موجود بینرز اور پلے کارڈز پر امریکہ انسانیت کا سب سے بڑا دشمن جیسے نعرے بھی آویزاں تھے۔ شرکاء نے حالیہ دنوں شام پر امریکی جارحیت اور حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور پوری دنیا کی تذلیل قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے امریکی جرائم کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ شرکائے ریلی سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم سمیت آئی ایس او، پی ایس ایف، پی ایس اے، اے پی ایم ایس او، اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنماؤں سمیت پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کے نمائندے محمد زیدان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و کشمیر مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں اور دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے فلسطین جیسے اور کشمیر جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا ضروری ہے۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے اساتذہ و انجمنوں کے نمائندے اور این جی او جناح کے سپاہی کے محمد نبیل، ماجد خان، سوشل ورکر عدنان کوڈیا، بشارت اعوان، بتول زہرا، سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والے فلسطینیوں کے حق واپسی کے گریٹ ریٹرن مارچ کی بھرپور حمایت کی اور مارچ کے شرکاء پر اسرائیلی درندگی کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور کشمیر سمیت افغانستان میں بھارت اور امریکہ کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام پر جاری بھاری ریاستی دہشت گردی کو رکوانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مقررین نے یمن میں امریکی قیادت میں عرب ممالک کی جانب سے جاری یک طرفہ مسلط کردہ جنگ کو فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا اور شام و افغانستان میں امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی برادری کی تذلیل قرار دیا۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، بھارت مردہ باد سمیت برطانوی بوڑھے استعمار کے خلاف بھی نعرے لگائے اور امریکی و صیہونی پرچم سمیت بھارتی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ 
https://taghribnews.com/vdcgun9w3ak9xt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ