تاریخ شائع کریں2018 18 April گھنٹہ 16:52
خبر کا کوڈ : 325362

ٹرمپ نے عرب ممالک کو شام میں فوج تعینات کرنے کا مشورہ دے دیا

امریکی حکومت نے اس منصوبے پر خلیج فارس کے عرب ملکوں سے بھی بات چیت کی ہے
خبروں میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور ہفتے کو شام پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کے حملے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کے اس منصوبے پر مستقبل قریب میں عمل درآمد نہیں ہو گا۔
ٹرمپ نے عرب ممالک کو شام میں فوج تعینات کرنے کا مشورہ دے دیا
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب ممالک شام میں امریکی فوج کی جگہ اپنی فوجیں تعینات کریں۔

امریکا کے اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ شام میں امریکی فوج کی جگہ عرب فوجوں کی تعیناتی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن نے ابھی حال ہی میں مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ عباس کامل کو ٹیلی فون کر کے اس سلسلے میں قاہرہ کی رائے معلوم کی ہے۔

باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے اس منصوبے پر خلیج فارس کے عرب ملکوں سے بھی بات چیت کی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں شرکت اور مالی مدد دینے کے لئے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب سے بھی بات ہوئی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور ہفتے کو شام پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کے حملے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کے اس منصوبے پر مستقبل قریب میں عمل درآمد نہیں ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdcaimneu49nue1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ