تاریخ شائع کریں2018 14 April گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 324567

شام پر حالیہ جارحیت کھلا جرم ہے:رہبر انقلاب

امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں: آیت اللہ خامنہ ای
ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکہ فرانسیسی صدور اور برطانوی وزیراعظم مجرم ہیں اور انھیں ایسے جرائم سے کچھ نہیں ملے گا :رہبر انقلاب
شام پر حالیہ جارحیت کھلا جرم ہے:رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے شام کے خلاف حالیہ جارحیت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکہ فرانسیسی صدور اور برطانوی وزیراعظم مجرم ہیں اور انھیں ایسے جرائم سے کچھ نہیں ملے گا.

ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے ہفتہ کے روز، عید مبعث (27 رجب) کے سلسلے میں اعلی ملکی حکام اور ایران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ شام پر حالیہ جارحیت کھلا جرم ہے. ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں اور جرم کے مرتکب ہوئے ہیں.

قائد انقلاب نے مزید فرمایا کہ جیسا کہ ان ممالک کو عراق، شام اور افغانستان میں جرائم کے مرتکب ہو کر کچھ نہں ملا اب بھی انھیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا.
 
https://taghribnews.com/vdcg3t9wuak9xn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ