تاریخ شائع کریں2018 7 April گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 323210

کینیڈین حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہاں ہے:بیژن احمدی

کینیڈین حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہاں ہے:بیژن احمدی
کینیڈا میں موجود ایرانی تارکین وطن کانگریس کے سربراہ بیژن احمدی نے کہا ہے کہ موجودہ کینیڈین حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہاں ہے.

بیژن احمدی نے مزید کہا کہ کینیڈا میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی لابی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کراہ میں روڑے اٹکارہی ہے جبکہ حکومت تعلقات بحال کرنے کے حق میں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں مقیم ایرانی تارکین وطن کانگریس ملک کے سماجی اور سیاسی شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہے.

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں گزشتہ سالوں ایک قانون پاس ہوا جس کے تحت یہاں ایرانی حکومت کو عدالتی استثنی حاصل نہیں اور اسی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات بحال نہ ہوسکے.

بیژن احمدی نے مزید کہا کہ اس قانون کے حق میں حمایتی زیادہ ہیں جو اس کے خاتمے کی مخالفت بھی کرتے ہیں. کینیڈا میں قدامت پسند حلقے بھی اس کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا.

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ایرانی شہریوں کو درپیش ایک اصل مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان قونصلر تعاون کا فقدان ہے جس کی وجہ سے کینیڈا اور ایران اپنے ممالک میں ایک دوسرے کے شہریوں کی حمایت نہیں کرسکتے.

بیژن احمدی نے مزید کہا کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں کچھ قدامت پسند اراکین اور انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے افراد ایسے بھی ہیں جو نام نہاد انسانی حقوق کی بنیاد پر ایران کے خلاف پابندیاں لگانا چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران مخالف پابندیوں کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی مگر کینیڈا میں بعض انتہاپسند حلقے انسانی حقوق کا بہانہ بنا کر ایران کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں ایسے عناصر ایران کے خلاف مصروف عمل ہیں جو امریکہ اور بعض دیگر ممالک کی طرح ایران کو تنہا کرنے اور اس پر پابندیاں لگانے میں لگے ہوئے ہیں.

بیژن احمدی نے اس امید کا اظہار کہا کہ ایران اور کینیڈا کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو اور کم سے کم دونوں ملکوں کے درمیان قونصلر تعاون کی بحالی ہوجائے جس سے دونوں ممالک کے شہری فائدہ اٹھاسکیں گے.
https://taghribnews.com/vdca6enew49nuu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ