تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 18:52
خبر کا کوڈ : 320310

مومن، متقی اور پرہیزگار عوام ہی ایران کے حقیقی محافظ ہیں

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ایرانی عوام، خاصطور پر نوجوان نسل میں امید کی کرن روشن کی ہے
دنیا بھر کے نوجوان آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے راہنما ارشادات پر بھر توجہ دیتے ہیں اور رہبر انقلاب اسلامی ان کی امیدوں کا مرکز ہیں
مومن، متقی اور پرہیزگار عوام ہی ایران کے حقیقی محافظ ہیں
تہران میں مقیم برصغیر کے ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے کہا ہے مومن، متقی اور پرہیزگار عوام خاص طور سے نوجوان ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے حقیقی محافظ ہیں۔

تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوری نظام کی حقیقی طاقت عوام اور خاص طور پر مومن و متقی نوجوان نسل ہے، جس نے ہر میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو سرفراز کیا ہے۔

پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر نقوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دشمنوں نے بزعم خود اس انقلاب کو  نابود کرنے کے لئے صرف چند مہینوں کے انتظار کی بات کی تھی، لیکن آج ایران کا اسلامی انقلاب اپنی کامیاب کے چالیسویں سال میں داخل ہوگیا ہے اور اسلامی جمہوری نظام کی کامیابی میں سب سے زیادہ کردار عوام خاص طور پر مومن و متقی نوجوانوں کا رہا ہے۔

تہران یونیورسٹی کے استاد اور برصغیر کے ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای بھی ہمیشہ نوجوانوں میں سیاسی و دینی بصیرت پر تاکید فرماتے رہے ہیں اور آپ نے اس حوالے سے ہمیشہ نوجوانوں کی راہنمائی فرمائی ہے اور انہیں اس اسلامی انقلاب کا اثاثہ قرار دیا ہے اور ایرانی عوام اور نوجوان نسل کے ایمان و تقوی کو امریکہ اور صیہونیزم کے حملوں کے مقابلے میں استقامت و پائیداری کا راز قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ ایرانی عوام، خاصطور پر نوجوان نسل میں امید کی کرن روشن کی ہے اور ہر میدان میں نواجوانوں کی حوصلہ افزائی فرمائی ہے اور رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں حق کے محاذ کی حمایت کے الہی وعدے کو برحق، یقینی، اطمینان بخش اور باعث نشاط قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس مسلمہ وعدہ الہی کے پورا ہونے کی شرط یہ ہے کہ علمائے کرام، حکومتی عہدیدار اور تعلیمی اداروں اور ذرائع ابلاغ کے ذمہ دار افراد معاشرے کی ایمانی تربیت، تقوی کی عملی پاسداری، اشرافیت سے گریز اور محنت و کوشش کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پوری تندہی کے ساتھ انجام دیں۔

ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد آزادی و خود مختاری کے ساتھ عمل کیا ہے اور امریکہ و یورپ کی مرضی سے ہٹ کر ، اپنے اور مغربی ایشیاء کے اسٹریٹیجک علاقے کی قوموں کے مفادات کے لئے کام کیا ہے اور  ایران نے پرامن بقائے باہمی اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے پیش نظر علاقائی و اجتماعی مسائل کے تعلق سے بات چیت کے دائرے میں، علاقے کے سیاسی و سیکورٹی توازن کو برقرار رکھا ہے اور بیرونی ملکوں کی مداخلت کے بغیر، علاقے میں پائیدار سلامتی کے قیام کے مقصد سے علاقائی سطح پر مذاکرات انجام دینا، اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔

پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے کہا کہ  باطل قوتیں اسلامی جمہوری نظام پر ضربہ لگانے کے لئے ہمیشہ اپنے دندان تیز رکھتی ہیں، لیکن باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ خدا پر توکل ، بصیرت اور سیاسی شعور میں اضافہ دشمنوں کو تمام محاذوں پر شکست دینے کے لئے کافی ہے اور ایرانی عوام نے اپنے قائدین کے ارشادات پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔

ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں نے اپنے مضبوط ٹھکانے بنانے کا دعوی کیا، لیکن خدا کے فضل و کرم سے استقامت کے محاذ نے دہشت گردوں کی کمر کو توڑ دیا اور آج دہشت گرد عناصر علاقے میں آخری سانسیں لے رہے ہیں اور امریکہ اور اس کے یورپی و علاقائی اتحادی آج بھی دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دیئے جانے کی فکر میں ہیں تاکہ انہیں اپنے مفادات کے لئے استعمال کریں۔

برصغیر کے ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے آخر میں کہا کہ دنیا بھر کے نوجوان آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے راہنما ارشادات پر بھر توجہ دیتے ہیں اور رہبر انقلاب اسلامی ان کی امیدوں کا مرکز ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcizuaput1arp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ