تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 320304

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے:ممنون حسین

سری لنکا کے صدر نے پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کی حمایت کی ہے
پاکستانی صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے درمیان ملاقات
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے:ممنون حسین
صدر مملکت پاکستان ممنون حسین اور سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے آج صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں صدور نے سارک تنظیم کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا، اس موقع پر سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کا کہنا تھا کہ سری لنکن طلبا، افسران کے لیے پاکستانی اسکالر شپ پر شکر گزار ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔

سری لنکا کے صدر نے صدر ممنون حسین کو قورنیا بھی تحفے میں پیش کیے، یاد رہے کہ سری لنکن صدر نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سری لنکا کے صدرمتھری پالاسری سینا کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور فروغ پر اتفاق کیا تھا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سری لنکا کے صدرمتھری پالاسری سینا کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں معاونین کے بغیر ہونیوالی ملاقات میں ہوا، بعد میں انہوں نے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کئے جن میں مشترکہ دلچسپی اور اہمیت کے معاملات پرغورکیاگیا۔

فریقین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،سری لنکا کے صدر نے پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کی حمایت کی۔

دونوں ملکوں نے نوجوانوں کی ترقی اور سول اور سفارتی عہدیداروں کی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے اضافے کیلئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پربھی دستخط کئے،سر ی لنکا کے صدر نے وزیراعظم کو پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کے علاج کیلئے آنکھوں کے عطیات بھی پیش کئے۔

 
https://taghribnews.com/vdcbggbfarhb5fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ