تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 320303

دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز سنگارپور کے نام

سالانہ ایوارڈ میں امسال بھی بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کے حصے میں آیا
بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا اینچیون ایئرپورٹ ہے جب کہ ٹوکیو کا ہنیدا ہوائی اڈہ تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز سنگارپور کے نام
دنیا کی سب سے اونچی ایئرپورٹ سلائیڈ، 24 گھنٹے مفت سینما، چھت پر سوئمنگ پول اور خوبصورت بٹر فلائی پارک کی بدولت سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو مسلسل چھٹی بار دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز مل گیا۔

اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر پورٹ ایوارڈ دنیا بھر کے قریباً 14 ملین فضائی مسافروں سے سروے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ سالانہ ایوارڈ میں امسال بھی بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کے حصے میں آیا ہے۔

بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا اینچیون ایئرپورٹ ہے جب کہ ٹوکیو کا ہنیدا ہوائی اڈہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے بہترین ایئرپورٹ ٹرمینل کا اعزاز برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ٹی ٹو کے حصے میں آیا ہے جب کہ میونخ ایئرپورٹ کا ٹرمینل ٹی ٹو دوسرے اور سنگاپور چانگی ہوائی اڈے کا ٹرمینل تھری تیسرے نمبر پر ہے۔

سروے میں ٹوکیو کے ہیندا ہوائی اڈے کو دنیا کا سب سے صاف ستھرا ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے جب کہ بہترین ایئرپورٹ شاپس کا اعزاز ہیتھرو ایئرپورٹ لندن کو دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcawwnee49nue1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ