تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 320302

امریکہ،ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام

امریکہ پابندیوں کی چال سے ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام رہے گا:ایران
امریکہ کے بعض ایرانی افراد اور ایک نامور ایرانی کمپنی پر دنیا کی یونیورسٹیوں کے خلاف سائبر حملے کے الزامات کی شدید مذمت
امریکہ،ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ پابندیوں کی چال سے ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام رہے گا.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی افراد بالخصوص ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے متعلق ایرانی کمپنی پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں کہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے بعض ایرانی افراد اور ایک نامور ایرانی کمپنی پر دنیا کی یونیورسٹیوں کے خلاف سائبر حملے کے الزامات کی شدید مذمت بھی کی ہے.

ایران مخالف حالیہ امریکی اقدامات کو اشتعال انگیز اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بہرام قاسمی نے بتایا کہ ایسے اقدامات امریکی حکمرانوں کی ایرانی قوم سے دشمنی کی واضح مثال ہیں.

یاد رہے کہ امریکہ نے سائبر حملے کرنے کے الزام میں گزشتہ روز ایک ایرانی کمپنی اور اس کے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی.
https://taghribnews.com/vdcjyyet8uqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ