تاریخ شائع کریں2018 24 March گھنٹہ 17:48
خبر کا کوڈ : 320301

پاکستان، ایران تجارتی فیڈریشن کے صدر کا حکومت سے مطالبہ

ایران اور پاکستان خطے کے مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں:حبیب الرحمان
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورہ پاکستان سے دوطرفہ تجارتی تعاون کی راہ مزید ھموار ہوگئی ہے:حبیب الرحمان
پاکستان، ایران تجارتی فیڈریشن کے صدر کا حکومت سے مطالبہ
پاکستان، ایران تجارتی فیڈریشن کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چابہار اور گوادر بندرگارہوں کو آپس میں ملانے کی ایرانی وزیر خارجہ کی پیشکش کو قبول کرے.

یہ بات خواجہ حبیب الرحمان نے پاکستان میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورہ پاکستان سے دوطرفہ تجارتی تعاون کی راہ مزید ھموار ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس دورے کے موقع پر چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی پیشکش کی جسے پاکستانی حکومت کو قبول کرنا چاہئے.

پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان اپنی معاشی ترقی اور ملکی مفادات کی خاطر چابہار اور گوادر کو ملانے کی پیشکش پر مثبت ردعمل دے کیونکہ اس کے ذریعے ایران اور پاکستان خطے کے مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے بجائے رابطہ نٹ ورک قائم کرکے تمام ہمسایہ ممالک کو آپس میں ملاسکتے ہیں.

خواجہ حبیب الرحمان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جلد آزاد تجارتی معاہدہ حتمی ہوجائے گا اور مزید برآں گوادر اور چابہار کو بھی قریب لانے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے جس کی مدد سے پاک ایران تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے.

انہوں نے پاک ایران تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے بینکاری تعلقات کی بحالی اور دونوں ممالک میں بینکوں کی شاخ کھولنے پر زور دیا.
https://taghribnews.com/vdciuuapzt1arp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ