تاریخ شائع کریں2018 22 March گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 319996

کراچی میں اہل تشیع مسلمان ٹارگٹ کلنگ میں شہید

واقعہ میں دو سالہ معصوم بچہ علی اصغر ولد علی عمران اور 30 سالہ نوجوان علی رضا ولد محمد علی زخمی ہوگئے
شہید اور زخمیوں کو میمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق کار پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش دہشتگردوں نے کی ہے
کراچی میں اہل تشیع مسلمان ٹارگٹ کلنگ میں شہید
پاکستان میں شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے نزدیک دہشتگردوں کی فائرنگ سے نیو رضویہ ہی کے رہائشی اہل تشیع مسلمان امیر علی شہید، جبکہ دو سالہ معصوم بچہ اور ایک جوان شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب میمن اسپتال کے نزدیک دہشتگردوں نے ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر AMT-782 پر فائرنگ کرکے نیو رضویہ کے ہی رہائشی 55 سالہ شیعہ مسلمان امیر علی ولد عزیز کو شہید کر دیا، جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں دو سالہ معصوم بچہ علی اصغر ولد علی عمران اور 30 سالہ نوجوان علی رضا ولد محمد علی زخمی ہوگئے۔

شہید اور زخمیوں کو میمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق کار پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش دہشتگردوں نے کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyy9w3ak9qy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ