تاریخ شائع کریں2018 19 March گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 319272

بشار اسد کا مشرقی غوطہ میں فوجی چھاونی کا دورہ

شامی فوجیوں اور کمانڈروں سے ملاقات اور گفتگو/ بیشتر علاقہ شام کی فوج کے کنٹرول میں آچکا ہے
شام کے صدر نے دمشق کے مضافات میں غوطہ شرقی میں واقع شامی فوج کی چھاونی کا دورہ کیا
بشار اسد کا مشرقی غوطہ میں فوجی چھاونی کا دورہ
شام کے صدر نے دمشق کے مضافات میں غوطہ شرقی میں واقع شامی فوج کی چھاونی کا دورہ کیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی آنا کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے اتوار کے دن دمشق کے نواحی شہر غوطہ شرقی میں شامی فوجیوں اور کمانڈروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

بشار الاسد کا دمشق کے نواح میں واقع غوطہ شرقی کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ مشرقی غوطہ کا بیشتر علاقہ شام کی فوج کے کنٹرول میں آچکا ہے۔

شامی مسلح افواج نے حال ہی میں غوطہ شرقی کے 70 فیصد علاقے کے آزاد ہونے کے بارے میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں عام افراد کے علاقے سے نکلنے کے لئے پرامن گذرگاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے، اس بیانیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ شہداء کے خون کی برکت اور اس ملک کے فوجی جوانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں غوطہ شرقی کا 70 فیصد علاقہ مسلح دہشت گردوں کے گروہوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5n0sxyt0fx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ